فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں کمرشیل ٹیکس افسر کے بیٹے کا اغوا کرنے کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کو مقامی عدالت نے خاطی قرار دیتے ہوئے دونوں کو سات سال کی سزا اور 50۔50ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مالی جرمانہ نہ ادا کرنے پر انہیں تین ماہ کی اضافی جیل کاٹنی ہوگی۔Firozabad Court Sentenced Criminals Seven Years In Imprisonment In Kidnapping Case
ضلع کے تھانہ اتر میں12اپریل 2011 کو اس وقت کے کمرشیل ٹیکس افسر کےبیٹے یاشان کا اغوا کر کے اسے 15دنوں تک رپوش رکھا گیا۔ بعدمیں پولیس نے ایشان کو باز یاب کراہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کر کے ملزمین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ فائل کی تھی۔ان میں سے نابالغ ملزمین رادھا ،، مکیش و دھرمیندر کی چارج شیٹ جوینائل کورٹ میں بھیجی گئی۔ جبکہ دیگر کےخلاف سماعت اڈیشنل سیشن جج آزاد سنگھ کی عدالت میں ہوئی۔