سماج وادی رہنما منوج یادو کو گزشتہ شب بلوعا تھانہ علاقہ میں ایک چوراہے پر بائک سوار نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ نازک حالت میں انہی وارانسی کے ٹرامہ سنٹر میں داخل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ موت کی خبر سن کر ان کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
ان کی ہلاکت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کرنی شروع کر دی ہے۔
دراصل محرولی گاؤں کے سرپنچ منوج یادو گاؤں کے باہر ٹہل رہے تھے۔ اس دوران پہلے سے گھات لگائے بدمعاشوں نے ان پر گولی باری کی، جس میں ایک گولی ان کی پیٹھ پر لگی۔ وہ وہیں لہو لہان ہو کر گر پڑے۔ فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔
آنن فانن میں گاؤں والوں نے ان کو بی ایچ یو ٹراما سنٹر میں بھرتی کرایا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ فی الحال پولیس معاملے میں ملزمین کی تلاش میں لگی ہے۔