یونیورسٹی اتھلیٹک گراؤنڈ کے قریب نامعلوم افراد نے شانو عباس نامی شخص کے سر میں گولی ماری، جس سے موقع پر ہی موت ہو گئی۔
موقع پر اے ایم یو پراکٹوریل ٹیم کے ساتھ علی گڑھ پولیس بھی پہنچی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکے کی عمر تقریباً 20 سال ہے۔
لڑکے کے والد صحافی ہے اور علی گڑھ کے جیون گڑھ علاقے کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے موقع سے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
شانو عباس کے والد چاند بابو نے بتایا، 'میرے لڑکے کو کچھ لڑکے گھر سے لے کر آئے تھے، کچھ ہی دیر پہلے۔ میرے بیٹے کے گولی ماری ہے، جس سے موقع پر موت ہوگئی۔
ابھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے، جس کے بعد معلوم چلے گا ملزم کون ہے۔ میرا لڑکا اے ایم یو کا سابق طالب علم ہے۔
مزید پڑھیں:
شاہنواز نام کا لڑکا گھر سے بلا کر لے گیا تھا، جس کے بعد معلوم چلا کہ میرے لڑکے کے گولی مار دی ہے جو ساتھ لے کر آیا ہے وہی بتائے گا پوری بات۔'