اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firing in AMU اے ایم یو میں فائرنگ، تین طلباء زخمی، ایک کی حالت نازک - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

گزشتہ دیر رات علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء کے درمیان ہوئی فائرنگ میں تین طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے زخمی طلباء میں صادق، فیروز اور عبداللہ شامل ہیں جن کا علاج جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں چل رہا ہے۔ Protest Against Firing in AMU

Firing in AMU
Firing in AMU

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 9:45 AM IST

علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے اندر سر سید ہال اور وقارالملک ہال کے رہائشی طلباء کے درمیان گزشتہ روز دیر رات کئی راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔ جس میں تین طلباء زخمی ہوگئے ہیں جن کا علاج جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں کیا جا رہا ہے، تین طلباء میں سے ایک طالب علم کی حالت نازک بھی بتائی جارہی ہے۔ اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کے وقار الملک ہال کے اندر کچھ طلباء کسی طالب علم کا یوم پیدائش منا رہے تھے تبھی اچانک کچھ نقاب پوش شرپسند بائک پر آئے اور فائرنگ کرکے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Protest Against Firing in AMU: اے ایم یو کے آرٹ فیکلٹی میں فائرنگ سے ناراض طلبہ کا احتجاج

فائرنگ میں ضلع مرآداباد کے رہائشی ڈاکٹر صادق (بی یو ایم ایس کے طالب علم)، فیرو عالم رہائشی نگلہ پٹواری علیگڑھ اور عبداللہ زخمی ہو گئے ہیں۔ جن کا علاج یونیورسٹی کے ہی جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں چل رہا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع پر اے ایم یو پراکٹوریئل ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی۔ طلباء نے اس فائرنگ پر تشویش ظاہر کی اور احتجاج کیا۔

تین زخمی طلباء میں سے کسی ایک طالب علم کے سینے میں گولی لگی ہے۔ جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، فائرنگ کی اطلاع پر جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال پولیس اور پراکٹوریئل ٹیم پہنچ گئی تھی، طلباء بھی بڑی تعداد میں اسپتال پہنچے۔ تھانہ سول لائن انسپکٹر وجے سنگھ نے بتایا کہ فائرنگ کیوں ہوئی ہے اس کی ابھی جانچ کی جا رہی ہے، موقع پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو دیکھا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details