اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Service Week نوئیڈا میں فائر سروس ویک،عوام کے درمیان بیداری مہم - نوئیڈا خبر

نوئیڈا میں فائر سیفٹی محکمہ کی جانب سے فائر سیفٹی ویک منایاجارہا ہے۔اس موقع پر لوگوں کے درمیان آتشزدگی کے تعلق سے بیداری مہم بھی چلائی گئی۔

فائر سروس ویک
فائر سروس ویک

By

Published : Apr 16, 2023, 9:28 AM IST

فائر سروس ویک

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ریاست اترپردیش میں آتشزدگی کے واقعات میں 2451 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، حالانکہ فائر سروس کے جانبازوں کی وجہ سے 38 ہزار سے زائد لوگوں کو آتشزدگی سے بچا لیا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ کورونا انفیکشن کے دو سالوں کے دوران ریاست میں آگ لگنے کے واقعات دیگر سالوں کے مقابلے کم تھے۔

اس فائر سروس ہفتہ کے موقع پر نوئیڈا کے فائر اسٹیشن سے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس روی شنکر چھاوی، ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریش چندر، ڈی سی پی ٹریفک انل یادو وغیرہ نے ایک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس سے قبل مارے گئے لوگوں کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

فائر سروس ہفتہ کا جشن:

سی ایف او پردیپ چوبے نے کہا کہ اس موقع پر فائر سیفٹی کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کیا گیا۔ 14 اپریل سے شروع ہوکر 20 اپریل تک فائر سروس ویک کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 14 اپریل 1994 کو ممبئی کی بندرگاہ میں ایک زبردست دھماکے کے ساتھ مال بردار سمندری جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے پوری بندرگاہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس آگ میں 144 جانیں گئیں تھیں جن میں سے 66 فائر سروس کے افسران و ملازمین فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:فائر سروس ویک: کمشںر کا پولیس اہلکاروں کو پیغام

شہر بھر میں ریلی نکالی گئی:

انہوں نے کہا کہ 14 اپریل سے شروع ہوکر 20 اپریل تک فائر سروس ویک کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ فائر بریگیڈ ریلی شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی نکالی گئی۔
اس دوران فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے لوگوں کو آگ بجھانے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details