غازی آباد:اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے کھوڑا علاقے میں آج صبح دو ٹرانسفرمر میں اچانک لگنے سے قریب کے دو مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ لگنے کے وقت دونوں گھروں میں موجود تقریباً 10 سے بارہ افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اس واقعے کی وجہ سے غازی آباد کے مختلف علاقے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ Fire Broke in Ghaziabad
وہیں غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقے کے گیان کھنڈ-1 میں آج صبح آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ایک درجن سے زائد گھروں کو اپنی زد میں لے لیا جس کی وجہ سے گھروں میں موجود اشیائے خوردونوش اور کپڑے، چارپائی وغیرہ جل کر خاکستر ہو گئے۔ جائے وقوع پر موجود لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ عملہ نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔