علی گڑھ کے دود پور علاقے میں گزشتہ شام تقریبا ساڑھے چھ بجے بجلی کے ٹرانسفارمر میں دھماکے کے ساتھ شدید آگ لگی۔
اچانک آگ نے اتنا شدید رخ اختیار کرلیا کہ ٹرانسفارمر کے قریب واقع ایک مرغے کی دکان میں موجود دو افراد اور کئی مرغے بھی اس کی زد میں آگئے۔
اور ٹرانسفارمر میں دھماکہ ہونے کے سبب موقع پر سے گزرہے ایک رکشے میں رکشہ ڈرائیور سمیر اس میں سوار خاتون اور اس کا چھوٹا بچہ اور دیگر ایک مسافر بھی بری طرح آگ میں جھلس گئے۔
موقع پر موجود لوگوں نے بالٹیوں میں پانی بھر کر اور مٹی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔آگ کی شدت کو دیکھ کر علاقے میں افراتفری مچ گیا۔