اردو

urdu

ETV Bharat / state

اٹاوہ میں ویشالی ایکسپریس میں آگ لگی، 19 زخمی - اٹاوہ میں ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ

ریاست اترپردیش میں اٹاوہ ضلع میں ایک ایکسپریس ٹرین کے سلیپر کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Fire incident in Express train
Fire incident in Express train

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 10:46 AM IST

اٹاوہ: اترپردیش میں اٹاوہ ضلع کے فرینڈس کالونی علاقے میں دہلی ہاوڑہ ریلوے روٹ پر دہلی سے بہار کے سہارسا جنکشن جانے والی 12554 ویشالی ایکسپریس ٹرین کے سلیپر کوچ میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں بھگدڑ مچنے سے 19 مسافر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ریلوے پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرین کے ایس-6 کوچ کے ٹوائلٹ میں دھنواں اٹھنے سے ریلوے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچنے سے تقریباً 19 ریلوے مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 11 مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کے باعث سیفائی میڈیکل یونیورسٹی ریفر کردیا، جب کہ آٹھ مسافروں کا ضلع اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ جی آر پی کے سی او کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ ٹرین میں لگی آگ بجھانے کے بعد اسے اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مدنی پور میں اے سی بس میں آگ لگنے سے ایک ہلاک، 30 زخمی

گورنمنٹ ریلوے پولیس کے علاقہ افسر ادے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ دہلی سے سہرسہ جانے والی ٹرین کی بوگی کے باتھ روم میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ 19 مسافر زخمی ہیں۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال اور سیفائی میڈیکل میں داخل کرایا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details