اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرزاپور : گاؤں والوں نے پانچ ٹرکوں کو آگ لگا دی - انچ ٹرکوں کو آگ لگا دی

ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے پانچ ٹرکوں کو آگ لگادی۔

گاؤں والوں نے پانچ ٹرکوں کو آگ لگا دی

By

Published : Aug 17, 2019, 3:28 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:20 AM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اهرورا- جموئی روڈ پر سون برسا گاؤں کے قریب راج کمار سنگھ (50) نامی شخص جمعہ کی رات اهرورا سے جموئی کی طرف جا رہے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے ایک ایک کر کے پانچ ٹرک کو روک کر اس کے ڈرائیورز اور کلینروں کی بری طرح پٹائی کرنے کے بعد ٹرکوں میں آگ لگا دی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر فرار ہو گیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے قریب میں واقع ایک پٹرول پمپ سے آگ بجھانے کا سامان اور پانی کا انتظام کیا اورکسی طرح آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس دوران آگ زنی کرنے والوں کو پولیس نے موقع سے بھگایا۔ پولیس نے چھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details