ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے حسن پور کوتوالی علاقے میں آج اچانک چلتی کار میں آگ لگ گئی جس سے ارد گرد میں موجود لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ کار میں موجود ڈرائیور نے کسی طرح کار سے نکل کر اپنی جان بچائی۔
امروہہ: کار میں آگ لگنے سے افراتفری کا ماحول - اترپردیش نیوز
امروہہ کے حسن پور کوتوالی علاقے میں اچانک چلتی کار میں آگ لگ گئی، موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ۔
امروہہ: کار میں آگ لگنے سے افراتفری کا ماحول
موقع پر موجود مقامی لوگوں نے آتشزدگی کی اطلاع فائر بریگیڈ کی ٹیم کو دی جس کے بعد جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا لیکن تب تک کار پوری طرح جل کر راکھ ہو گئی تھی۔