اتر پردیش کے نوئیڈا میں آج صبح ایک بڑا حادثہ ہوا۔ نوئیڈا سیکٹر-41 میں واقع کئی درجنوں جھگیوں میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جھگی میں سلنڈر پھٹنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر-49 تھانہ علاقے کے تحت سیکٹر-41 کے قریب آغا پور گاؤں میں جھونپڑیوں میں سینکڑوں لوگ رہتے ہیں۔ آج صبح گوتم بدھ نگر کے فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ ایک جھگی میں سلنڈر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ اچانک آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ اس آگ نے درجنوں جھوپڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ Fire guts Dozens huts in slum in noida
Fire Guts Dozens Huts in Slum in Noida: نوئیڈا میں آتشزدگی، درجنوں جھونپڑیاں خاکستر - اتر پردیش کے نوئیڈا میں آج صبح ایک بڑا حادثہ
نوئیڈا کے سیکٹر-49 تھانہ علاقے کے تحت سیکٹر-41 کے قریب آغا پور گاؤں میں جھونپڑیوں میں سینکڑوں لوگ رہتے ہیں۔ آج صبح گوتم بدھ نگر کے فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ ایک جھگی میں سلنڈر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ اچانک آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ اس آگ نے درجنوں جھوپڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ Fire guts Dozens huts in slum in noida
نوئیڈا میں آتشزدی، درجنوں جھونپڑیاں خاکستر
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی نصف درجن گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ نے انتہائی خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی، تاہم فائر بریگیڈ اہلکار کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔