اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Case in AMU: اے ایم یو کے قریب چھاڑیوں میں آتشزدگی - Fire Case in AMU

اے ایم یو ہاکی گراؤنڈ کے قریب جھاڑیوں میں آج اچانک آگ لگ گئی جس سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ حالانکہ آگ لگنے کے کچھ دیر بعد ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔ فی الحال آگ سے کسی بھی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ fire Broken out at The AMU Campus

اے ایم یو کے قریب چھاڑیوں میں آتشزدگی
اے ایم یو کے قریب چھاڑیوں میں آتشزدگی

By

Published : Apr 28, 2022, 5:11 PM IST

علیگڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ہاکی گراؤنڈ کی باؤنڈری کے قریب چھاڑیوں میں آج اچانک آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم کسی بھی طرح کے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Fire Broken out at The AMU Campus

ویڈیو

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز یونیورسٹی ڈپٹی کنٹرول دفتر میں بھی آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا تھا۔ اس سے قبل میں مولانا آزاد لائبریری کے پیچھے ٹرانسفارمر اور آرٹس فیکلٹی کے قریب کھڑی کار میں بھی اچانک آگ لگ گئی تھی۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ڈپٹی پروکٹر سید علی نواز زیدی نے ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہاکی گراؤنڈ کے قریب جھاڑیوں میں آج اچانک آگ لگ گئی یہ آگ کس نے لگائی اور کیسے لگی اس کی اطلاع تو ابھی نہیں مل پائی ہے فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ A car fire at the AMU campus

مزید پڑھیں:

وہی فائر بریگیڈ کے ملازم نے آگ پر قابو پانے کے بعد بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ انوپشہر روڈ پر اے ایم یو ہاکی گراؤنڈ کے پاس آگ لگی ہے۔ آگ صرف جھاڑیوں میں لگی تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details