اردو

urdu

میرٹھ:اسپورٹس فیکٹری میں آتشزدگی

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع اسپورٹس فیکٹری’’وینس اسپورٹس‘‘میں زبردست آتشزدگی میں لاکھوں روپیہ کی ملکیت تباہ ہوگئی۔

By

Published : Aug 16, 2020, 3:47 PM IST

Published : Aug 16, 2020, 3:47 PM IST

میرٹھ:اسپورٹس فیکٹری میں آتشزدگی
میرٹھ:اسپورٹس فیکٹری میں آتشزدگی

آگ کی وجہ سے لاکھوں روپیہ کا سامان جو کمپنی کے گودام میں رکھا ہوا تھا جل کر خاکستر ہوگئے۔

آگ اتنی شدید تھی کہ دیگر اضلاع سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کو طلب کرنا پڑا۔

میرٹھ:اسپورٹس فیکٹری میں آتشزدگی

یہ واقعہ میرٹھ کے علاقے پرتارپور کے علاقے ادیوگ پورم علاقے کا ہے۔

جہاں دیر رات وینس اسپورٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی۔

فائر کے اہلکار آگ بجھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہے لیکن آگ پھیلتی ہی چلی گئی۔

آگ کو بڑھتا ہوا دیکھ کر پورے ادیوگ پورم علاقے کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے۔

وینس اسپورٹس کا تعلق میرٹھ کے معروف اسپورٹس تاجر اشوک بھلا سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے:دہلی حکومت نے لانچ کیا نیا جاب پورٹل

یہاں بہت سی بڑی کمپنیاں ہیں جن کو بھلا اسپورٹس اور ہوٹل براورا کہتے ہیں۔

فائر بریگیڈ کے اہلکار کو آگ پر قابو پانے میں بہت زیادہ مشقت اُٹھانی پڑی۔

تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details