دوکان میں رکھے چارسلنڈروں میں بھی آگ لگ گئی جو تیز آواز کے ساتھ پھٹ گئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر کسی طرح سے قابو حاصل کیا۔پولیس کے مطابق اچھے لال پٹیل مٹھائی کی دوکان میں پہلے بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ آگ نے بعد میں اس سے منسلک سنیل کمار سونکر کے پھل کی دوکان، سونو پٹیل کی سبزی کی دوکان اور آنند پٹیل کے پھل کی دوکان کو اپنی زد میں لے لیا۔
جونپور میں آتشزدگی، چار دوکانیں خاکستر - شارٹ سرکٹ سے گلی آگ
اترپردیش کے ضلع جونپور کے برسٹھی بازار واقع سبزی منڈی میں آج علی الصبح شارٹ سرکٹ سے گلی آگ میں چار دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
علامتی تصویر
آگ کی شعائیں اٹھتا دیکھ آس پاس کے لوگوں نے جمع ہوکر کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کیا۔ وہیں سلنڈروں کے دھماکے سے علاقے میں ہڑکمپ مچ گیا۔