اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Broke Out in Aligarh علی گڑھ میں محکمہ ڈاک کے گودام میں آتشزدگی - علی گڑھ میں محکمہ ڈاک

علی گڑھ میں محکمہ ڈاک کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات کے مطابق گودام میں رکھا فرنیچر جل کر راکھ ہو چکا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

علی گڑھ میں محکمہ ڈاک کے گودام میں آتشزدگی
علی گڑھ میں محکمہ ڈاک کے گودام میں آتشزدگی

By

Published : May 18, 2023, 6:25 PM IST

علی گڑھ میں محکمہ ڈاک کے گودام میں آتشزدگی

علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن علاقے میں کنٹرول روم کے قریب محکمہ ڈاک اور کرنسی کے گودام میں خوفناک آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہوگیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ گودام میں رکھا ردی کا فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا، آگ میں جلنے والی دیگر اشیاء کی تحقیقات کی جاری ہے۔

موقع پر موجود ملازم وجے کمار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم، ہم لوگ اپنا کام کر رہے تھے آچانک شور سے معلوم چلا کہ گودام میں آگ لگ گئی ہے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ کو بجھا رہی ہیں۔ گودام میں کوئی قیمتی سامان نہیں رکھا تھا، کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔ محکمہ ڈاک کی جانب سے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

موقع پر موجود ویریندر پال (فائر بریگیڈ ملازم) نے بتایا کہ محکمہ ڈاک میں ایک پرانا سا گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائز بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگئی ہیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فی الحال حالات قابو میں ہے۔ آفیسر نے بتایا آگ لگنے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی ہے کیونکہ آگ دن میں لگی ہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے کسی نے آگ جان پوچھ کر لگائی ہو یا بیڈی سگریٹ سے بھی آگ لگ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Downtown Srinagar Fire Incident: ڈاؤن ٹاؤن، سرینگر میں آتشزدگی، خاتون کی لاش برآمد

فائر حکام نے موقع پر پہنچ کر کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اگر وقت پر آگ پر قابو نہیں پایا جاتا تو دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ فی الحال محکمہ ڈاک کی جانب سے آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details