مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقے کے بھگت سنگھ نگر روڑ پر مشہور 'سردار جی اون والا' کی دکان میں اچانک اے سی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ وہیں مقامی لوگوں نے فائر محکمے کو آگ لگنے کی اطلاع دی، جس کے بعد فائر محکمے کے ملازمین اور مقامی لوگوں کی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ دراصل آگ اون کی دکان کے اوپر بنے گوڈان میں لگی تھی۔ فائر محکمے کے ملازمین نے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے پورے بازار میں افراتفری پھیل گئی تھی۔ Fire Incident in Muzaffarnagar
Fire Incident in Muzaffarnagar: مظفر نگر کی دکان میں آتشزدگی - اے سی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ
مظفر نگر کے بھگت سنگھ نگر روڑ پر مشہور 'سردار جی اون والا' کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں نے فائر محکمے کو آگ لگنے کی اطلاع دی، جس کے بعد فائر محکمے کے ملازمین اور مقامی لوگوں کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ Fire Incident in Muzaffarnagar
Fire Case in Muzaffarnagar: مظفر نگر کی دکان میں آتشزدگی
یہ بھی پڑھیں: Fire Case in AMU: اے ایم یو کے قریب چھاڑیوں میں آتشزدگی
وہیں موقع پر پہنچے فائر محکمے کے سی ایف او رما شنکر توتیا نے بتایا کہ آگ اون کے گوڈان میں لگی تھی، جس پر وقت رہتے قابو پا لیا گیا اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے روک لیا گیا، اس میں کسی طرح کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دکان کا سامان جلا ہے، جس کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ آگ اے سی کی تاروں میں شارٹ ہونے کی وجہ سے لگی تھی۔ Fire Case in Muzaffarnagar