کمپنی میں رکھے کیمیکل کے ڈرم بم کے گولے کی طرح پھٹنے لگے جب کہ چاروں طرف دھواں دھواں ہوگیا۔
پولیس نے احتیاطی طور پر آس پاس کی کمپنیوں کو خالی کرالیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ 2 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
اچانک آتشزدگی سے آس پاس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری فائر فائٹرز کو آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ اس بھیانک آگ میں کمپنی مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔ گوتم بودھ نگر کے چیف فائر آفیسر (سی ایف او) ارون کمار سنگھ کے مطابق آگ آر ایس کیمیکل نامی کمپنی میں لگی۔ اس کمپنی میں تھینر (کیمیکل) کا کام ہوتا تھا۔ جو انتہائی آتش گیر مادہ ہوتا ہے۔ آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ کمپنی 1 ہزار مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے۔