اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان - فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی لیکن تب تک لوگوں نے آگ پر قابو پالیا تھا

امروہہ کے قصبہ گجرولا میں آتشزدگی کی وجہ سے گھر میں رکھا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔ متاثر اہل خانہ نے انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

fire broke out in amroah uttar pradesh
امروہہ کے قصبہ گجرولا میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

By

Published : Oct 13, 2020, 10:16 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ گجرولا کے محلہ شیو پوری میں چائے بناتے ہوئے گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے گھر میں رکھے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کی آمد سے قبل ہی اہل علاقہ کے رہائشیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ متاثرہ لواحقین نے انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

امروہہ کے قصبہ گجرولا میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

قصبہ گجرولا میں رہنے والے شیو چرن کے گھر گیس چولہے پر چائے بناتے وقت بڑا حادثہ ہوگیا۔

کورونا متاثرہ کے اہل خانہ نے ڈاکٹرز کے ساتھ کی بدسلوکی

مکان مالک شو چرن نے بتایا کہ گیس لیکیج کے باعث اچانک ریگولیٹر میں آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے گھر میں رکھے ہوئے سونے کے دو زیورات، چاندی کے دو زیورات، 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان آگ میں جل کر خاک ہوگیا۔

امروہہ کے قصبہ گجرولا میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

آگ کو دیکھ موقع پر پہنچ کر اہل علاقہ کے مکینوں نے بالٹیوں وغیرہ سے پانی ڈال کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی لیکن تب تک لوگوں نے آگ پر قابو پالیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details