نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا تھانہ 63 کے سیکٹر 65 میں واقع گتے بنانے والی فیکٹری میں آج صبح آگ لگ گئی جس میں لاکھوں کا سامان خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کی وجہ سے آس پاس کی کمپنیوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہیدا ہوگیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
Fire in Noida Factory: فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان - فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان
نوئیڈا میں ایک فیکٹری میں شدید آ تشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ Fire Broke Out at Cardboard Factory
![Fire in Noida Factory: فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان گتے بنانے والی فیکٹری میں آگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15034826-433-15034826-1650107768605.jpg)
گتے بنانے والی فیکٹری میں آگ
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن لاکھوں روپے مالیت کے ساز و سامان جل کر خاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سیکٹر 65 میں گتے بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 3 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا نیز آس پاس کی فیکٹریوں کو احتیاطاً خالی کرا لیا گیا تھا۔ Noida Fire Incident
گتے بنانے والی فیکٹری میں آگ