دارالحکومت دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا کے بسرکھ کوتوالی میں واقع سمریدھی گرینڈ ایونیو کے اگروال مارٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس دوران لوگوں نے محکمہ فائر کو اطلاع دی لیکن جب فائر بریگیڈ کی گاڑی دیر سے پہنچی تو لوگوں میں غم و غصہ دیکھا گیا۔ اس پر لوگوں نے فائر برگیڈ کی گاڑیاں واپس بھیجنے کے لئے احتجاج بھی کیا۔
گریٹر نوئیڈا: گرینڈ ایونیو مارکیٹ میں آتشزدگی - اگروال مارٹ میں اچانک آتشزدگی
بسرکھ کوتوالی علاقے کے سریدھی گرینڈ ایونیو میں واقع اگروال مارٹ میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی، موقع پرپہنچے محکمہ فائرکا عملہ اور مقامی لوگوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
![گریٹر نوئیڈا: گرینڈ ایونیو مارکیٹ میں آتشزدگی گریٹر نوئیڈا: گرینڈ ایونیو مارکیٹ میں آتشزدگی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7733076-907-7733076-1592893489674.jpg)
گریٹر نوئیڈا: گرینڈ ایونیو مارکیٹ میں آتشزدگی
فی الحال آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے۔ تو وہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکن مارٹ کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔ انتظامیہ آتشزدگی کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔