سینیٹائز کے لیے 96 فائر ٹینڈر منظور کیے گئے ہیں، جس میں سب سے پہلے فیس میں بدھ کو 56 گاڑیوں کو روانا کیا گیا ہے۔ لکھنؤ سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں پہلے ہی تقریبا 40 گاڑیاں سیٹیٹائزیشن کے کام میں لگی ہوئی ہیں۔
یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کے اندر آگ کی واردات کو روکنے کے لیے 350 تحصیلوں میں آدھی تحصیلیں ایسی تھیں، جہاں پر فائر ٹینڈر نہیں تھے۔ گزشتہ تین برس کے دوران اب تک کل 130 تحصیلیں تھیں، جن میں فائر ٹنڈر نہیں تھے۔ بدھ کو 56 فائر برگیڈ کی گاڑیوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ بچی ہوئی تحصیلوں میں الگ-الگ مرحلوں میں آگ پر قابو پانے والے سارے آلات لگائے جائیں گے۔