مظفر نگر: ضلع مظفر نگر کے تھانہ سول لائن علاقہ کے محلہ محمود نگر میں واقع لکڑی پلائی ووڈ کے گودام میں خوفناک آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی اور فائر بریگیڈ کا عملہ اور مقامی لوگوں نے کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے گودام کے آس پاس رہنے والے لوگوں سے کہا کہ وہ اس وقت مکانات خالی کر دیں کیونکہ پلائی ووڈ گودام میں لگنے والی خوفناک آگ کی وجہ سے آس پاس کے مکانات اس کی زد میں آ سکتے تھے اور کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا، اس لیے محکمہ فائر بریگیڈ نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا۔
Fire Breaks Out in Plywood Godown پلائی ووڈ کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان - میرٹھ میں لکڑی کے کارخانے میں آتشزدگی
معلومات کے مطابق اترپردیش میرٹھ کے محمود نگر میں صبح 4 بجے پلائی ووڈ گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس نے خوفناک شکل اختیارکر لی۔ فائربریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر بڑی مشکل سے گودام میں لگی آگ پر قابو پایا۔ Fire Breaks out in plywood Godown
مزید پڑھیں:Fire Breaks Out In Plastic Godown پلاسٹ ترپال کے گودام میں بھیانک آتزشدگی
مقامی رہائشی دلشاد عباسی نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ گودام محمد کلیم کا ہے اور ابھی تک نقصان کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا۔ اور غنیمت رہی کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گودام کے پاس کے گھر میں مصطفیٰ عباسی کے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے، محمد کلیم کا کہنا ہے کہ یہ میرا پلائی ووڈ کا گودام تھا صبح 4 بچے کے قریب ہمیں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی آگ اتنی شدید تھی کی آگ پر فوری قابو نہیں پایا جا سکا فائر محکمے کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر محکمے کے اعلیٰ افسران فوراً ہی موقع پر پہنچ گئے۔ آگ اتنی شدید تھی کے فائر محکمے کی 15 گاڑیوں کی کڑی مشقت اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ اس آگ سے مجھے تقریباً دس لاکھ کا نقصان ہوا ہے، آگ کس وجہ سے لگی اس وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔