اترپردیش کے شہر جھانسی کے سپری بازار تھانہ علاقہ کے لہر کی دیوی مندر کے پاس ديارام کالونی میں کملا گروسری اسٹور میں لگی آگ کی زد میں آنے سے گھر میں سو رہے جگدیش اُدنيہ (45)، ان کی والدہ کملا ادنيہ (75)، بیوی رجنی ( 38) اور 13 سالہ بچی مسکان کی موت ہو گئی۔ یہ سبھی ایک کمرے میں سو رہے تھے۔
جگدیش کے پڑوسیوں نے بتایا کہ دیر رات بہت تیز آواز ہوئی اور جگدیش کے گھر میں ہی بنی دکان میں زبردست آتشزدگی ہوئی۔ پڑوسیوں نے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی۔ جب تک فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پاتے تب تک چار افراد جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔
گھر میں آتشزدگی، چار افراد ہلاک - گھر میں آتشزدگی کی خبر
اترپردیش کے شہر جھانسی کے سپری بازار تھانہ علاقہ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
گھر میں آتشزدگی، چار افراد ہلاک
کمرے سے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پہلی نظر میں آتشزدگی کی وجہ شاٹ سرکٹ دکھائی دے رہی ہے لیکن پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جانچ کے بعد ہی تصویر صاف ہو پائے گی۔