نوئیڈا: آج ریاست اترپردیس نوئیڈا کے سیکٹر 10 کے علاقہ کوتوالی فیز I میں واقع فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر بھڑک اٹھی تھی، آگ لگنے کے بعد فیکٹری میں افرا تفری پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی تقریبا دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ B-92 سیکٹر-10 میں لگی۔ آگ لگنے کے بعد قریبی کمپنیوں سے ملازمین کو فوری نکال لیا گیا۔
Fire Breaks Out In Factory فیکٹری میں آگ لگنے سے اشیاء خاکستر - شارٹ سرکٹ کی وجہ سے فیکٹری میں آگ
نوئیڈا میں واقع فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث لاکھوں روپیوں کا مالی نقصان ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ Fire Breaks Out In Factory And Goods destroyed
مزید پڑھیں:Fire Breaks Out In Plastic Godown پلاسٹ ترپال کے گودام میں بھیانک آتزشدگی
حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، اس حادثے میں فیکٹری میں رکھا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا millions of goods destroyed تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ شکایت موصول ہونے پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔