اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Broke Out In Cooler Factory: آتشزدگی کے واقعے میں چار لڑکی جھلسی، لاکھوں کا سامان خاکستر - کولر بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

نوئیڈا کے بادل پور تھانہ علاقے میں واقع کولر بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی Fire Broke Out In Cooler Factory کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثے میں فیکٹری کے اندر موجود 4 لڑکیاں جھلس گئیں۔ سبھی کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Fire In Noida

Fire Broke Out In Cooler Factory: آتشزدگی کے واقعے میں چار لڑکی جھلسی، لاکھوں کا سامان خاکستر
Fire Broke Out In Cooler Factory: آتشزدگی کے واقعے میں چار لڑکی جھلسی، لاکھوں کا سامان خاکستر

By

Published : Apr 1, 2022, 7:47 PM IST

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں آج صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ گریٹر نوئیڈا کے بادل پور تھانہ علاقے میں واقع کولر بنانے والی فیکٹری میں آگ Fire Broke Out In Cooler Factory لگ گئی۔ جس کی وجہ سے فیکٹری کے اندر موجود 4 لڑکیاں جھلس گئیں۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ اس حادثہ میں کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا ہے اور تمام لوگ خطرے سے باہر ہیں۔

Fire Broke Out In Cooler Factory: آتشزدگی کے واقعے میں چار لڑکی جھلسی، لاکھوں کا سامان خاکستر

گوتم بدھ نگر فائر ڈپارٹمنٹ کے افسر کے مطابق صبح تقریباً 5:00 بجے فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ بادل پور تھانہ علاقہ کے تحت بسنولی گاؤں میں کولر پیڈ اور گھاس Grass Panels For Coolers بنانے کا کارخانہ ہے۔ اس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

Fire Broke Out In Cooler Factory: آتشزدگی کے واقعے میں چار لڑکی جھلسی، لاکھوں کا سامان خاکستر

آفیسر ارون کمار نے بتایا کہ جب فائر بریگیڈ کی ٹیم Fire Department نے موقع پر جا کر دیکھا تو آگ کافی شدید تھی۔ فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔ معلوم ہوا کہ فیکٹری کے اندر تقریباً دو درجن لوگ موجود ہیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بادل پور پولیس کی مدد سے اندر پھنسے تمام لوگوں کو باہر نکالا۔ اس واقعے میں 4 لڑکیاں جھلس گئیں، جن کو پولیس ٹیم نے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ سب خطرے سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Massive Fire At Timber Godown in Secunderabad: حیدرآباد کے گودام میں بھیانک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

Fire Broke Out In Cooler Factory: آتشزدگی کے واقعے میں چار لڑکی جھلسی، لاکھوں کا سامان خاکستر

فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ بجھانے کے لیے تقریباً نصف درجن گاڑیاں طلب کی گئیں۔ اس حادثے میں لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہو گیا۔ ارون کمار نے بتایا کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ Fire Broke Out In Cooler Factory

ABOUT THE AUTHOR

...view details