نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا کے سیکٹر-4 میں واقع کوچنگ سینٹر میں رات دیر گئے آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد چاروں طرف افراتفری مچ گئی۔ لوگوں نے اس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کوچنگ سینٹر کے عملے کو بحفاظت باہر بھی نکال لیا۔ فی الحال کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
وی ایم سی کوچنگ سینٹر کے سی ایف او پردیپ کمار نے بتایا کہ دیر رات سیکٹر-4 کے وی ایم سی کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ موقع پر موجود فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے ایک گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے دوران کوچنگ سینٹر کی پہلی منزل پر کام کرنے والے تین ٹائپسٹوں کو بچا لیا گیا ہے۔