اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی

ہفتہ کی سہ پہر نوئیڈا کے فیز 2 کوتوالی میں ہوزری کمپلیکس میں پلاسٹک دانا فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔

پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی
پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی

By

Published : Mar 7, 2020, 6:59 PM IST

آتشزدگی کی وجہ سے علاقہ میں افراتفری پھیل گئی، بعد ازاں فائر بریگیڈ کی عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔

دیکھیں ویڈیو

تفصیلات کے مطابق پلاسٹک کے فریم بنانے والی فیکٹری میں دوپہر تقریباً ڈھائی بجے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے بعد آس پاس کی فیکٹریوں کو بھی خالی کرا لیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے گھنٹوں مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ فیکٹری میں آگ بجھانے کا سسٹم کام نہیں کر رہا تھا جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔

اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تا ہم لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details