اردو

urdu

By

Published : Aug 29, 2020, 9:16 AM IST

ETV Bharat / state

اترپردیش: ماتم کرنے پر ایف آئی آر درج

کورونا وبا کے چلتے اترپردیش حکومت نے امسال محرم الحرام میں عزاداری، ماتم، مجالس اور تعزیہ داری کی اجازت نہیں دی۔ باوجود اس کے کچھ لوگوں نے سڑک پر ماتم کیا، جس کے بعد ان پر پولیس کارروائی ہوئی۔

اترپردیش: ماتم کرنے پر ایف آئی آر درج
اترپردیش: ماتم کرنے پر ایف آئی آر درج

اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے چوک علاقے میں واقع آغا باقر امام باڑہ میں مجلس کے بعد کچھ لوگ باہر آ کر ماتم کرنے لگے۔

پولیس کے مطابق ان لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کیا گیا، جس کے بعد زیادہ تر لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے لیکن سات افراد ماتم کرتے رہے۔

ڈی سی پی سروشریسٹھ ترپاٹھی کے مطابق سات لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان میں سے شہنشاہ نامی شخص کو امن و امان خراب کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امام باڑہ آغا باقر میں مجلس ہو رہی تھی جس میں صرف پانچ لوگ شامل تھے لیکن باہر کچھ لوگ جمع ہو گئے اور ماتم کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش میں کورونا سے 3294 اموات

پولیس کے منع کرنے کے باوجود سات افراد ماتم کرتے رہے جس پر کورونا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی گئی حالانکہ اس کے بعد اس طرح کا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details