ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع کے گاؤں ماہوکھیڑا میں مار پیٹ، پتھر بازی اور سرکاری کام کاج میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں پولیس نے 26 نامزد اور 8 سے 10 نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ گزشتہ شب رامپور کے گاؤں ماہوکھیڑا تھانہ ٹانڈہ میں ایک ہی فرقہ کے درجن سے زائد لوگ آپس میں ہی بھڑ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ کے بچے کھیلتے کھیلتے کسی بات پر لڑنے لگے تھے۔ اسی درمیان دونوں گروپز کے مابین جھڑپ ہو گئی، جس میں متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔
تھانہ ٹانڈہ پولیس کے مطابق گاؤں میں بچوں کے کسی بات پر کہا سنی کے درمیان پہلے فریق کے کچھ لوگوں نے دوسرے فریق پر گالی گلوج کرتے ہوئے حملہ کر دیا۔