اردو

urdu

ETV Bharat / state

گونڈہ: مویشی پالنے والوں پر مقدمہ درج - جانور کھلا چھوڑنے پر ایف آئی آر

ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں پولیس نے ایسے 23 افراد پر ایف آئی آر درج کی ہے جو مویشی تو پالتے ہیں لیکن انہیں کھلا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔

مویشی پالنے والوں پر مقدمہ درج

By

Published : Nov 21, 2019, 3:32 PM IST

گونڈہ پولیس انتظامیہ نے جانوروں کو کھلا چھوڑنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے مویشی پالنے والے 23 لوگوں پر جانور کھلا چھوڑ دینے کی پاداش میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔

مویشی پالنے والوں پر مقدمہ درج، دیکھیں ویڈیو

یہ آوارہ جانور کھیت کو تباہ کرنے و سڑکوں پر حادثے کا سبب بننے کے ساتھ شہر میں گندگی پھیلانے کے اور ہسپتالوں کے وارڈوں میں بھی داخل ہوجاتے ہیں جس کے سبب سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پولیس انتظامیہ نے جانوروں کو کھلا چھوڑنے والے 23 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

ایک جانب آوارہ جانور شہر میں گندگی پھیلاتے ہیں تو بعض اوقات یہی جانور جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

شہر میں آوارہ جانوروں کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ ان جانور اب سرکاری اداروں کو اپنی پناہ گاہ بنا لی ہے، یہ جانور ہسپتال کے وارڈوں میں داخل ہو جاتے ہیں، جہاں مریضوں کو علاج کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details