لکھنؤ میں دہلی کے نظام الدین مرکز میں شامل ہونے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے اور انہیں قرنطین کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں چوک پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت ایک 50 سالہ باورچی کی نشاندہی کی گئی تھی جس نے اپنے گھر پر تبلیغی جماعت کے 10 افراد کو پناہ دی تھی۔
باورچی کی کورونا مثبت رپورٹ کے آنے کے بعد پولیس نے 10 تبلیغی جماعتی سمیت باورچی پر وبائی ایکٹ 1897، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔