اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے چار سابق طلبا کے خلاف ایف آئی آر درج

علی گڑھ ضلع انتظامیہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں احتجاج کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں ویڈیو اور فوٹو کی بنیاد پر کارروائی شروع کردی ہے۔

اے ایم یو
اے ایم یو

By

Published : Jan 1, 2020, 6:12 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 15 دسمبر کی شب ہوئے تشدد کے ضمن میں علی گڑھ ضلع انتظامیہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں فوٹوز اور ویڈیوز کی بنیاد پر یونیورسٹی کے چار سابق طلبا کے خلاف غنڈا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اے ایم یو


علی گڑھ ایس ایس پی آکاش کلہری نے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کو علی گڑھ ضلع انتظامیہ نے ایک خط لکھا ہے، جس میں اے ایم یو کیمپس میں 15 دسمبر کی شب پیش آئے واقعہ کے ویڈیوز اور فوٹوز کی بنیاد پر 4 یونیورسٹی کے سابق طلبہ کے خلاف غنڈا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاروں یونیورسٹی کے طلبہ نہیں ہیں، تا ہم ان کا دعویٰ ہے یہ چاروں 15 دسمبر کی رات تشدد کے وقت یونیورسٹی میں موجود تھے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ان چاروں طلبہ کے خلاف پہلے سے مختلف مقدمات درج ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 15 دسمبر کی شب کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران تشدد ہوگیا تھا۔
طلبا کا الزام ہے کہ پرامن احتجاج کے دوران پولیس کی اندھا دھند لاٹھی چارج کی گئی تھی ، جس میں یونیورسٹی کے 40 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے تھے، جبکہ اس تشدد کے دوران ایک آر اے ایف جوان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع تھی۔

وہیں ایس ایس پی نے ویڈیوز اور فوٹو کے ذریعہ دعویٰ کیا کہ اس تشدد کو ہوا دینے کے لیے یونیورسٹی کے سابق طلبا ذمہ دار ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details