اردو

urdu

ETV Bharat / state

Conversion Case in Gonda: گونڈا میں سب انسپکٹر کے خلاف تبدیلی مذہب کا مقدمہ درج

گونڈا کوتوالی نگر میں تعینات سب انسپکٹر کے خلاف تبدیلی مذہب سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر پر نام بدل کر ایک لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے کا الزام ہے۔ FIR against sub inspector over over allegation of religious conversion in Gonda

گونڈا میں سب انسپکٹر کے خلاف تبدیلی مذہب کا مقدمہ درج
گونڈا میں سب انسپکٹر کے خلاف تبدیلی مذہب کا مقدمہ درج

By

Published : Jul 13, 2022, 5:02 PM IST

گونڈہ:اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے کوتوالی نگر میں تعینات سب انسپکٹر وصی خان کے خلاف منگل کے روز ایک خاتون نے دھوکہ دہی اور تبدیلی مذہب کا معاملہ درج کرایا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ سب انسپکٹر وصی خان نے رنکو شکلا بن کر اس کو اپنے پیار کے جال میں پھنسایا اور شادی کے بہانے تین سال تک جنسی تعلقات بناتے رہے۔ Case registered against sub inspector for conversion

اس معاملے کا علم جب سب انسپکٹر کے گھر والوں کو ہوا تو انہوں نے دوسری برادری کی لڑکی سے شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بعد ازاں انہوں نے لڑکی سے رشتہ ختم کر دیا۔ متاثرہ خاتون انصاف کے لیے محکمہ پولیس کے افسران سے مسلسل رابطہ کر رہی ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

متاثرہ کا دعویٰ ہے کہ اسے کچھ دن قبل ہی معلوم ہوا کہ سب انسپکٹر کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے۔ لڑکی کے مطابق اس نے یہ مسئلہ اس وجہ سے اٹھایا کیوں کہ انسپکٹر نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ ایک دن اس نے انسپکٹر کو دوسری لڑکی کے ساتھ دیکھا جس کے بعد اس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوراج نے کہا کہ ایک خاتون نے ضلع میں تعینات سب انسپکٹر وصی خان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جس کی ابتدائی تفتیش کی ذمہ داری مہیلا انسپکٹر کو دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details