اترپردیش پولیس نے لکھنئو کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں پرینکا گاندھی واڈرا کے پرسنل سکریٹری سندیپ سنگھ خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
پرینکا گاندھی کے پرسنل سکریٹری پر ایف آئی آر - لکھنئو
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کے پرسنل سکریٹری سندیپ سنگھ اور اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو پر دھوکہ دہی کے الزام میں حضرت گنج پولیس نے ایف آئی درج کی ہے۔
پرینکا گاندھی
بتایا جاتا ہے کہ مہاجر مزدوروں کے لیے بسیں چلانے کی اجازت کے بعد سندیپ سنگھ نے جن بسوں کے نمبر انتطامیہ کو دیئے تھے اس میں کئی نمبر فرضی نکلے اور کئی نمبر آٹو رکشا، ایمبولینس اور بائیک کے تھے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب مہاجر مزدوروں کے اپنے گھر جانے میں ہونے والی تکالیف کو دیکھتے ہوئے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے اتر پردیش حکومت سے درخواست کی تھی کہ ان مزدوروں کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں۔
Last Updated : May 19, 2020, 10:48 PM IST