اردو

urdu

ETV Bharat / state

Govt Land Scam Case in Bareilly بریلی میں ایس پی لیڈر سمیت آٹھ پر ایف آئی آر

ضلع بریلی کے فرید پور پولیس اسٹیشن نے جعلی دستاویزات تیار کرکے سرکاری زمین فروخت کرنے کے الزام میں ہسٹری شیٹر ایس پی لیڈر سمیت آٹھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ FIR Against SP Leader in Bareilly

By

Published : Apr 9, 2023, 8:58 AM IST

بریلی میں ایس پی لیڈر سمیت آٹھ پر ایف آئی آر
بریلی میں ایس پی لیڈر سمیت آٹھ پر ایف آئی آر

بریلی: ہسٹری شیٹر ایس پی لیڈر و سابق ضلع سکریٹری نریش پال گپتا، ان کے بیٹے ستیش چندر گپتا سمیت آٹھ پر اتر پردیش کے ضلع بریلی کے نگر پالیکا فرید پور کی سرکاری ملکیت کو کھرد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ ملزمین نے پٹے کی زمین کو فرضی دستاویز کی بنیاد پر خریدو فرخت کی ہے۔ ایس پی دیہات بریلی راجکمار اگروال نے ہفتہ کو بتایا کہ نگر پالیکا فرید پور جائیداد کلرک مہیدر پال سنگھ کی جانب سے مذکورہ بالا آٹھوں ملزمین کے خلاف فرید پور تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ ایس پی لیڈر نے نریش پال گپتا کے خلاف 14مقدمے درج ہیں۔ اس کی ہسٹری شیٹ کھلی ہوئی ہے۔

فرید پور باشندہ سوم پال راتھور وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) شہر صدر ہیں۔ سومپال راٹھور نے 14فروری کو فرید پور ایس ڈی ایم کو ایک خط دے کر شکایت کی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ گرام سرائے قصبہ کی سرکاری زمین جو ہیرالال، سکھ لال، بدھ سین گنگا دین، راجندر اور جاگن لال کو پٹے پر دی گئی تھی۔ الزام تھا کہ اسی زمین کو نریش پال گپتا، ان کے بیٹے ستیش چندر گپتا نے سازش کر کے دھوکہ دھڑی،شعبدہ بازی اور فرضی دستاویزر تیار کر کے بے ایمانی کی نیت سے سرکاری ملکیت غیر قانونی طریقے سے فروخت کر کے کھرد برد کردیا ہے۔ اسی شکایت پر 27مارچ کو ایس ڈی ایم فرید پور پارول ترار نے علاقائی لیکھ پال اور قانون گو سے پیمائش کرائی تھی۔ جس میں پورے معاملہ کھل کر سامنے آگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details