بریلی:ایس پی لیڈر و سابق ضلع سکریٹری نریش پال گپتا، ان کے بیٹے ستیش چندر گپتا سمیت آٹھ پر نگر پالیکا فرید پور کی سرکاری ملکیت کو کھرد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ ملزمین نے پٹے کی زدمین کو فرضی دستاویزکی بنیاد پر خریدو فرخت کی ہے۔ ایس پی دیہات بریلی راجکمار اگروال نے ہفتہ کو بتایا کہ نگر پالیکا فرید پور جائیداد کلرک مہیدر پال سنگھ کی جانب سے مذکورہ بالا آٹھوں ملزمین کے خلاف فرید پور تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ ایس پی لیڈر نے نریش پال گپتا کے خلاف 14مقدمے درج ہیں۔ اس کی ہسٹری شیٹ کھلی ہوئی ہے۔
فرید پور باشندہ سوم پال راتھور وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) شہر صدر ہیں۔ سومپال راٹھور نے 14فروری کو فرید پور ایس ڈی ایم کو ایک خط دے کر شکایت کی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ گرام سرائے قصبہ کی سرکاری زمین جو ہیرالال، سکھ لال، بدھ سین گنگا دین، راجندر اور جاگن لال کو پٹے پر دی گئی تھی۔