اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشی نگر: پرالی جلانے کے الزام میں کسانوں پر مقدمہ - FIR against 19 farmers in kushi nagar for burning stubble in fields

ریاست اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں پرالی جلانے کے الزام میں ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر 19 کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پرالی جلانے کے الزام میں کسانوں پر مقدمہ
پرالی جلانے کے الزام میں کسانوں پر مقدمہ

By

Published : Dec 4, 2019, 2:47 PM IST

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ پڈرونہ تحصیل کے علیٰحدہ علیٰحدہ علاقوں میں پرالی جلانے کے معاملے میں 19 کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آلودگی میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل آوری میں کسانوں کے خلاف یہ کاروائی کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پڈرونہ تحصیل علاقے کے بدرولی، بڑگاؤں،اندرسینوا، پرساد پور، نوتنوا ہردو اور بروا کلا گاؤں کے کسان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پڈرونہ کوتوالی کبیرستھان اور ترک پٹی تھانے میں مقدمے درج کرانے کی یہ کاروائی کی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details