اردو

urdu

By

Published : Mar 7, 2020, 4:47 PM IST

ETV Bharat / state

تیز بارش سے زبردست مالی نقصان

مئو میں آئے طوفان اور تیز بارش سے بنکروں اور کسانوں کو زبردست مالی نقصان ہوا ہے۔

تیز بارش سے کسان اور بنکروں کو زبردست مالی نقصان
تیز بارش سے کسان اور بنکروں کو زبردست مالی نقصان

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں آئے طوفان اور تیز بارش سے بنکروں اور کسانوں کو زبردست مالی نقصان ہوا ہے.

اطلاعات کے مطابق طوفان کے پیش نظر بنکروں کے مکانات پر لگائے گئے شیڈ ہوا کی شدت سے اڑ گئے۔ جبکہ کسانوں کی گندم کی فصل زمیں دوز ہو گئیں ہیں۔

تیز بارش سے کسان اور بنکروں کو زبردست مالی نقصان۔ویڈیو

آندھی سے مکانات کے چھت اڑ جانے سے بنکروں کے پاورلوم اب کھلے آسمان کے نیچے آ گئے ہیں۔ اس ناگہانی آفت کا شکار کسان بھی ہوئے ہیں، جن کی سیکڑوں ایکڑ گندم کی فصل اس آندھی اور بارش سے برباد ہو گئی ہے جس سے کسان کافی مایوس نظر آرہے ہیں۔

فی الحال کسان اور بنکر دونوں حکومت سے مدد کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details