حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی نے حج 2020 کے لئے نئی گائیڈ لائن کے مطابق سبھی حجاج کرام کو اپنے فارم آف لائن نہیں بلکہ آن لائن بھرنے ہوں گے۔ اس کے لیے یوپی حکومت نے سبھی اضلاع میں حج فیسیلیٹیشن سینٹر کھولے ہیں۔
حج کمیٹی آف انڈیا بھلے ہی عازمین حج کی سہولت کے لئے آن لائن فارم بھرنے کو کہا ہے، لیکن جو کم پڑھے لکھے لوگ ہیں یا گاؤں دیہات کے رہنے والے ہیں ان سے سائبر کیفے والے آن لائن فارم بھرنے کے عوض میں من مانا پیسہ وصول کر رہے ہیں۔
ایک فارم کے لیے جہاں محض 50 سے 100 روپے تک لگنے چاہیے تھے، وہیں اس کے لئے وہ عازمین حج سے 500 سے لے کر 1000 روپے تک وصول کر رہے ہیں۔
سیتاپور کے محمد متین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مقدس سفرپر جانا چاہتے ہیں۔ ان سے آن لائن فارم بھرنے کے لئے چار سو روپے لیے گئے۔ اس طرح دونوں کا کل 800 روپے دینا پڑا۔