اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھڑپ کے دوران حاملہ خاتون کا بچہ ہلاک - دو گروہوں کے درمیان جھڑپ میں ایک حاملہ خاتون زخمی

نواب گنج کے دھوریا گاؤں میں دو گروہوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ایک حاملہ خاتون شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

unborn child case

By

Published : Nov 23, 2019, 3:12 PM IST

اترپردیش کے ضلع گونڈا کے نواب گنج کے دھوریا گاؤں میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپ میں ایک حاملہ خاتون زخمی ہو گئیں جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کے حاملہ کا بچہ ضائع ہوگیا۔

سمن نامی خاتون کے پیٹ میں پل رہا 7 ماہ کے بچہ مادر رحم میں ہی ضائع ہو گیا۔ خاتون کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پون اور سبھاش نامی شرپسندوں نے حاملہ خاتون کو بری طرح زدوکوب کیا جس سے خاتون موقع پر ہی بے ہوش ہوگئی۔

نواب گنج کے دھوریا گاؤں میں دو گروہوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ایک حاملہ خاتون شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

اس حادثے کی جانچ کے بعد پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور ملزموں کے خلاف کاروئی کی جا رہی ہے۔ وہیں نومولود بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

اس پورے معاملے پر بات کرتے ہوئے اے ایس پی گونڈا مہیندر کمار نے کہا 'یہ معاملہ تھانہ نواب گنج کے اندر ایک دھوریا گاؤں میں پیش آیا ہے۔ وہاں دو گروپز میں تنازع ہوا جس میں حاملہ خاتون سمن کے ساتھ مار پیٹ کی گئی، واقعہ 14 نومبر کا ہے۔ سمن کو کافی چوٹیں آئیں جس کے بعد انھوں نے 19 نومبر کو ایک مردہ بچے کو جنم دیا'۔

اے ایس پی مہیندر کمار نے کہا ہے کہ اس کیس میں ملزموں کے خلاف متعدد دفعات کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details