غازی آباد: ریاست اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کے غازی آباد میں میئر کے عہدے کے لئے ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر زبردست ینگامہ کھڑا ہو گیا۔ وزیر کے سامنے ہی بی جے پی کے حامیوں کے درمیان مار پیٹ ہوئی ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر بھی کچھ نہیں کر سکے ۔صرف دیکھتے رہے۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ایک طرف نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک شہری باڈی انتخابات میں اپنے میئر کے امیدوار کے لئے غازی آباد پہنچے تو ان کے ساتھ مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی سنیل شرما بھی موجود تھے۔
اس دوران بی جے پی سٹی انچارج امیت بالمیکی اور کونسلروں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔جو بعد میں مار پیٹ میں تبدیل ہو گئی۔ بی جے پی کارکنوں اور کونسلروں نے پارٹی کے سینئر عہدیداروں پر پیسے لے کر ٹکٹ دینے کا الزام لگایا۔ مشتعل کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتیں اور گھونسے برسائے۔ ناراض بی جے پی کارکنوں نے ایک دوسرے پر زبردست لات اور گھونسوں کی بارش کی ۔بی جے پی کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ ان پر پیسے لے کر ٹکٹ بانٹ رہے ہیں۔