اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر:کورونا کے سبب 15 قیدی دو مہینے کی پیرول پر ہونگے رہا - مظفرنگر میں قیدی ہوں گے رہا

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے سبب جیل میں قید سزا یافتہ 15 قیدی دو مہینے کی پیرول پر رہا ہوں گے۔

مظفر نگر:کورونا کے سبب 15 قیدی دو مہینے کی پیرول پر ہونگے رہا
مظفر نگر:کورونا کے سبب 15 قیدی دو مہینے کی پیرول پر ہونگے رہا

By

Published : May 20, 2021, 7:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آج ضلع مجسٹریٹ اور مظفر نگر ایس ایس پی نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کووڈ-19 کی گائیڈ لائن کے تحت آج ڈسٹرکٹ جیل کا معائنہ کیا اور ان 15 سزا یافتہ قیدیوں کے ساتھ ملاقات کی جن کو کووڈ گائیڈ لائن کے تحت دو مہینے کی پرول پر جلد ہی رہا کیا جائے گا۔

مظفر نگر:کورونا کے سبب 15 قیدی دو مہینے کی پیرول پر ہونگے رہا

اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے جیل سپریڈنٹ نے بتایا کہ آج مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے سپریم کورٹ کے ذریعہ دی گئی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آج جیل کا دورہ کیا۔ساتھ میں ان قیدیوں سے ملاقات کی جن کو دو مہینے کے پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مظفر نگر جیل سے پندرہ قیدیوں کو دو مہینے کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details