ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقے نوئیڈا میں واقع فیسچین" کمپنی کے سی ای او درگا پرساد تریپاٹھی نے اعلان کیا ہے وہ ملک گیر سطح پر نیا اینڈراؤڈ فون لاؤنچ کرے گی۔
کمپنی نے اتوار کو یہ اعلان کیا۔
ساتھ ہی کمپنی نے اترپردیش حکومت سے جیور میں موبائل فیکٹری لگانے کے لئے زمین فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اتوار کے روز نوئیڈا پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ، اسمارٹ فون "ان بلاک" بنانے والے اور "فیسچین" کے بانی درگا پرساد ترپاٹھی نے کہا کہ ہندوستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سرفہرست 5 کمپنیاں غیر ہندوستانی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ بات ہم سبھی ہندوستانیوں کے لئے بڑی پریشانی کی بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے متاثر ہیں اور مقامی برائے مقامی مہم کے تحت اسمارٹ فون مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
فیسچین کمپنی کا جلد لاؤنچ ہوگا اینڈراؤڈ فون فی الحال کمپنی رواں ماہ دسمبر2020 میں دو ماڈل لانچ کرے گی۔
مزید پڑھیں:'کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش'
انہوں نے کہا کہ وہ اترپردیش حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ جیور میں کمپنی کو موبائل فیکٹری لگانے کے لئے زمین فراہم کی جائے ، اس سے مقامی سطح پر روزگار بھی ملے گا۔
متوسط طبقے کے لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی رواں ماہ دو ہینڈسیٹ کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ مزید برآں اسمارٹ فون ہندوستان میں کام کرنے والے دیگر اسمارٹ فون برانڈز کے برخلاف متبادل وارنٹی کے ساتھ لاؤنچ کیا جائے گا۔