اردو

urdu

ETV Bharat / state

فیروزآباد: منگنی سے پہلے گولی مار کر نوجوان کا قتل - کرائم کی نیوز

اترپردیش میں جرائم پیشوں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ آنے دن سر عام واردات انجام دے رہے ہیں۔ تازہ معاملہ فیروزآباد ضلع کا ہے جہاں دو بائک سوار نے دیواکر سنگھ کو گولی مار کر قتل کردیا۔ آج ہی ان کی منگنی ہونی تھی، جس سے خوشی کا ماحول غم میں تبدیل ہوگیا۔

Ferozabad News
فیروزآباد: منگنی سے پہلے گولی مار کر دیواکر کا قتل

By

Published : Jun 27, 2021, 2:20 PM IST

اتر پردیش میں جرائم کی واردات رُکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ تازہ معاملہ فیروزآباد ضلع کا ہے۔ جہاں اتوار کی علی الصبح بائک سوار دو بدمعاشوں نے گولی مار کر نوجوان کا قتل کر دیا۔ جس کی آج منگنی ہونے والی تھی۔ جانکاری ملنے پر پہنچی پولیس تفتیش میں لگ گئی ہے۔

جانکاری کے مطابق مقتول نوجوان کا نام دیواکر سنگھ ہے، جو رام کنواں گاؤں کا رہنے والا ہے۔ موجودہ وقت میں وہ اراوٗ شاہراہ سرساگنج میں رہ رہا تھا جہاں ان کی سبزی کی دکان ہے۔ آج اس کی منگنی ہونے والی تھی۔ وہ روزانہ کی طرح بھانتی منڈی سمیتی میں بائک سے جا رہا تھا کہ بائک سوار دو بدمعاشوں نے دیواکر کو گولی مار دی۔ گولی لگتے ہی پون لہولہان ہوکر سڑک پر گر گیا۔

مقامی لوگوں نے اس کی جانکاری پولیس کو دی۔ آناً فاناً میں پون کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ مقتول دیواکر کے گھر منگنی کی خوشی ماتم میں تبدیل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ایٹہ:زہریلی شراب پینے سے 2افراد کی موت،ایک زخمی

موقع پر پہنچے ایس ایس پی اشوک کمار شکلا نے بتایا کہ پون کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ آج پون کی منگنی تھی اسی سے جوڑ کر معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی دیکھا جا رہاہے۔

گھر والوں نے بتایا کہ پون کی منگنی ہونی تھی، جس کے لئے سبھی طرح کی تیاریاں چل رہی تھیں کہ پون کی موت کی خبر سے ماتم چھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details