اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کا ڈاکٹر پر بدتمیزی کا الزام - ڈاکٹر آر سی گپتا نے بتایا کہ انہوں نے  صرف دوا تجویز کی تھی ۔

ایم ایم جی ہسپتال میں زیر علاج ایک خاتون نے ڈاکٹر پر بدتمیزی کا الزام عائد کیا ہے۔

خاتون کا ڈاکٹر پر بدتمیزی کا الزام

By

Published : Oct 30, 2019, 11:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے غازی آباد میں واقع ایم ایم جی ہسپتال میں زیر علاج پروین نے ڈاکٹر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نے بیماری کے بارے میں بات کرنے کے بجائے ان سے بدتمیزی کی ہے۔
جس کے بعد ڈاکٹر آر سی گپتا نے بتایا کہ انہوں نے صرف دوا تجویز کی تھی ۔
اس کے بعد خاتون نے دیگر بیماریاں بتانا شروع کردیں۔ جس کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کے جسم میں خون کی کمی کا انکشاف کرتے ہوئے جانچ کے لئے بھیج دیا۔

خاتون کا ڈاکٹر پر بدتمیزی کا الزام

جانچ رپورٹ میں خون کی کوئی کمی نہیں پائی گئی یہ اطلاع ملنے کے بعد خاتون ڈاکٹر سے گالی گلوچ کرنے لگی۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے 100 نمبر پر کال کرکے پولیس کواس کی اطلاع دی۔

موقع پر پہنچی پولیس نے خاتون اور اس کے والد کوسمجھا بجھا کر خاموش کیا اور ضروری دوائیں دلوا کر ہسپتال سے روانہ کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details