ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کے گاؤں درییا پور میں آج دوپہر ہائی ٹینشن بجلی کے تار گرنے سے ایک 50 سالہ خاتون تارا دیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
قابل غور کی بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھی حالیہ اموات بجلی کے تار گرنے کی وجہ سے ہی ہوی تھی ۔
ہائی ٹینشن تار گرنے سے خاتون موت۔ویڈیو بتایا جاتا ہے کہ اس ہفتے بجلی کے تار سے لگاتار دوسری موت ہوئی ہے جس کے سبب دریا پور علاقے میں غم کا ماحول ہے۔
اس معاملے کے پیش نظر کنبہ والے متاثرہ خاتون کو لے کر سمی پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچے ، جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔
موقع پر پہنچے پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔