سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی بات کرتے ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد بے خوف ہیں اور انہیں نظم ونسق کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہے۔ انتظام و انصرام بری طرح سے تباہ ہے۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں لگاتار شراب مافیا زہر ملا کر لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں۔ اترپردیش میں اب پولیس اہلکار کی دھیجاں اڑائی جارہی ہیں۔ بی جے پی اقتدار میں کانپور سانحہ کے بعد کاس گنج میں اقتدار کی حمایت یافتہ شراب مافیاوں کے ذریعہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے ایک سپاہی کا قتل کردیا گیا۔ داروغہ شدید طور سے زخمی ہے۔