اردو

urdu

ETV Bharat / state

برڈ فلو کا خوف، انتظامیہ الرٹ، برڈ سینکچری عوام کے لیے بند

برڈ فلو سے متعلق ضلع انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے، احتیاط کے طور پر سورج پور ویٹ لینڈ ایک ہفتہ کے لیے مکمل طور پر بند ہے، وہیں اوکھلا برڈ سینکچری میں پرندوں کے دیکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

برڈ فلو کا خوف، انتظامیہ الرٹ، برڈ سینکچری عوام کے لیے بند
برڈ فلو کا خوف، انتظامیہ الرٹ، برڈ سینکچری عوام کے لیے بند

By

Published : Jan 8, 2021, 12:23 PM IST

ملک کی پانچ ریاستوں میں برڈ فلو کے دستک کے بعد مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا ہے، جس کے بعد گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ بھی محتاط ہوگئی ہے۔ محکمہ جنگلات نے اوکھلا برڈ سینکچرری میں تمام پرندوں کو دیکھنے سے روک دیا ہے۔

برڈ فلو کا خوف، انتظامیہ الرٹ، برڈ سینکچری عوام کے لیے بند

ڈویژنل فارسٹ افسر پی کے سریواستو نے کہا کہ لوگوں کو اوکھلا برڈ سینکچرری میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، لیکن انہیں اندر کی مرکزی سڑک سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیاحوں کو پرندوں سے دور رکھا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی سورج پور ویٹ لینڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے، فی الحال سورج پور ویٹ لینڈ ایک ہفتہ کے لئے بند ہے، محکمہ کی نگرانی کی ٹیم مستقل نگرانی کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہاجر پرندے مختلف ممالک سے آرہے ہیں، ان پر نظر رکھی جارہی ہے، جارچہ کے دو پولٹری فارم پر لوگوں کی نقل و حمل پر روک لگا دی گئی ہے، کیونکہ پولٹری فارم برڈ فلو وائرس کے پھیلاؤ کے لحاظ سے کافی حساس ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details