دہلی کی گیتا کالونی میں سگریٹ اور گٹکھے کی دکان میں لاکھوں کی چوری ہوئی ہے۔
چوری کی وارداتوں میں اضافہ، علاقے میں خوف و ہراس - علاقے میں خوف و ہراس
لاک ڈاؤن کے بعد پیدا ہوئی صورتحال کے بعد چوری اور لوٹ کی بڑھتی واردات کو دیکھ کر معاشرے کی تنزلی اور تباہی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کہیں دودھ کی چوری ہو رہی ہے تو کہیں اناج کی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوئی فوٹیج کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے لیکن چور بھی کافی شاطر تھے۔ انہوں نے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے تاکہ پولیس آسانی سے شناخت نہ کر سکے۔
گیتا کالونی کے قریب تمباکو فروخت کرنے والی ایک دکان کے اندر گھس کر چور لاکھوں روپے کی سگریت اور نقد رقم لے کر فرار ہوئے ہیں۔ سی سی ٹی وی میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے دو چور پیسے لے کر بیگ میں بھر رہے ہیں۔ دوسری طرف ، جھیل کے علاقے میں مسلسل چوری کے واقعات کے بعد اس علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ کبھی دکان کا شٹر توڑ کر چوری ہو رہی ہے تو کبھی موٹر سائیکل چوری ہو رہی ہے اور ان تمام واقعات کو روکنے میں پولیس ناکام نظر آرہی ہے۔