سید پور میں دارالافتاء کی یہ برانچ قصبے کے قریب خدیجۃ الکبری مدرسے میں قائم کی گئی ہے۔ دارالافتاء اہلسنت کا نصب العین مسلمانوں کی پریشانیوں اور مسائل کا حل ہے۔ ادارے کا کام طلاق، حلالہ، خاندانی مسائل، سماجی مسائل، شریعت، حدیث اور مسلمانوں سے جڑے بقیہ تمام امور و مسائل میں مسلمانوں کی رہنمائی کرنا ہے۔
قصبے کے عید گاہ کے سابق پیش امام مولانا شاہ عالم خاں کے گھر پر ذمہ داران جمع ہوئے۔ اس موقع پر درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی کے سجادہ نشین پیر طریقت اور یوپی مدرسہ بورڈ کے سابق چیئرمین مفتی احسن رضا خان نے اسلامی مسائل میں اعتدال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں شدت پسندی اور قدامت پسندی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
دارالافتاء کی شروعات کے اس موقع پر مدرسہ خدیجۃ الکبری میں ایک مذہبی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے بعد وہاں موجود افراد نے ملک اور ملت کی بہتری کے لیے دعا کی۔
واضح رہے کہ کوئی بھی مسلمان سید پور دار الافتاء میں اپنے مسئلے کے حوالے سے درخواست دے کر اپنے معاملات کا حل تلاش کر سکتا ہے اور اگر اس مسئلے کا حل یہاں سے نہیں ہوتا ہے تو پھر اسے دارالافتاء بریلی سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
بدایوں: دارالافتاء بریلی کی برانچ کا قیام - سید پور میں دارالافتاء کی یہ برانچ
بریلی میں واقع بریلوی مکتب فکر کے دارالافتاء کی ایک برانچ اترپردیش کے ضلع بدایوں کے قصبہ سید پور میں قائم کی گئی ہے۔ اب سید پور سے بھی مذہبی امور اور مسائل کے تعلق سے فتوے جاری ہو سکیں گے۔
بدایوں: دارالافتاء اہل سنت کے فتوے سید پور سے بھی جاری ہوں گے